گجرات کے قدیم شہر احمد آباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے متعدد ریلیاں ہو چکی ہیں۔ پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی کے علاوہ دیگر سینیئر رہنما بھی یہاں تشہیری مہم میں شرکت کر چکے ہیں۔
گجرات میں ایم آئی ایم کی انتخابی مہم تیز احمدآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے ایم آئی ایم نے 21 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔
گجرات میں ایم آئی ایم کی انتخابی مہم تیز آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ ایم آئی ایم کے قومی ترجمان وارث پٹھان فی الوقت گجرات کے دس روزہ دورے پر ہیں۔
گجرات میں ایم آئی ایم کی انتخابی مہم تیز انہوں نے دورے کے پہلے روز مختلف مقامات پر احمدآباد میں مجلس کے دفاتر کا افتتاح کیا اور عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔
گجرات میں ایم آئی ایم کی انتخابی مہم تیز اسی درمیان انہوں نے احمدآباد کے مسلم اکثریتی علاقہ جوہاپورا میں بھی مکتم پورا دفتر کا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں:گجرات بلدیاتی انتخابات: ایم آئی ایم کارکنان نے حمایت واپس لی
اس موقع پر وارث پٹھان نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں اب تک تیسرا آپشن نہیں تھا، کوئی مسلموں کے حق میں بولنے والا نہیں تھا۔ اس لیے ہم گجرات میں تیسرا آپشن بن کر ابھریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنے امیدواروں کو جتانے اور بی جے پی کانگریس کو ہرانے کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فی الحال احمدآباد کی 21 نشستوں پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔