اردو

urdu

ووٹرز کو راغب کرنے کے لئے ایم آئی ایم کی انتخابی ریلی

By

Published : Feb 18, 2021, 9:15 PM IST

گجرات میں بلدیاتی انتخابات کافی دلچسپ ہوتے جا رہے ہیں، کیونکہ 21 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں احمدآباد میں کانگریس نے 25 اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین 21 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ جس کے لیے تمام پارٹی عوامی جلسے اور ریلیاں کر عوام کو اپنے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

aimim public meeting at gomtipur
وارث خان پٹھان

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات میں پہلی مرتبہ الیکشن لڑ رہی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم، بی جے پی اور کانگریس کو ٹکر دینے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے اورجگہ جگہ انتخابی جلسے کا اہتمام کر رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے می‍ں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات نے احمدآباد کے گومتی پور میں بھی ایک انتخابی جلسے کا اہتمام کیا، جس میں گومتی پور کے ایم آئی ایم کے امیدوار اور ایم آئی ایم پارٹی کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے مجلس کی طاقت کا مظاہرہ دکھایا۔

اس موقع پر وارث پٹھان نے کہا کہ ہم میں بی جے پی کو ہرانے کی طاقت ہے۔ بی جے پی کانگریس مامو بھانجے ہیں۔ گجرات میں تیسرا آپشن نہیں تھا اس لیے ہم الیکشن لڑنے آئے ہیں اور ہمارے تمام 21 امیدواروں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونگے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا عوامی جلسہ

دراصل گومتی پور علاقہ کانگریس کا گڑھ مانا جاتا ہے یہاں کانگریس کے چار کاونسلر اقتدار میں رہتے ہیں، لیکن ایم آئی ایم کے آنے سے گومتی پور میں کانگریس کے ووٹ بینک کو نقصان ہوتا نظر آرہا، کیونکہ یہاں اے آئی ایم آئی ایم نے جو امیدوار اتارے ہیں ان میں سے امیدوار صفیان راجپوت اور نازیہ انصاری نے گزشتہ سال 3 ماہ تک احمدآباد کے رکھیال وارڈ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا عوامی جلسہ

اس لیے سی اے اے مظاہرے کا فائدہ ان دونوں امیدواروں کو حاصل ہو سکتا ہے۔ وہیں گزشتہ 2015 سے اب تک کانگریس کی کاونسلر رہنے والی آفرین خان پٹھان نے کانگریس کا دامن چھوڑ کر اے آئی ایم آئی ایم کا دامن تھام لیا ہے، انہیں کاونسلر رہنے کا 5 سال کا تجربہ بھی ہے اور انہوں نے گومتی پور علاقے میں کام بھی کیا ہے اور کانگریس نے ان کو ٹکٹ دینے میں نا انصافی بھی کی، ایسے میں اے آئی ایم آئی ایم نے گومتی پور علاقے سے آفرین خان پٹھان کو امیدوار بنایا ہے اور یہ کانگریس کو سخت ٹکر دینے والی ہیں۔ اور الطاف خان پٹھان گومتی پور سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ہیں انہوں نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں اور غریبوں کو کافی مدد پہنچائی تھی اور لوگوں کا دل جیتا تھا اس لیے انہیں بھی اس کا فائدہ مل سکتا ہے۔

ایسے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے گومتی پور علاقے کے امیدوار صفیان راجپوت کا کہنا ہے کہ ہم ضرور جیتیں گے۔ ہم نے لوگوں کا اعتماد حاصل کیا ہے اورلوگ بدلاو چاہتے ہیں اب تک ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں تھا لیکن اب ہم اے آئی ایم آئی ایم سے کھڑے ہو کر گومتی پور میں بلاؤ لائیں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا عوامی جلسہ

مزید پڑھیں:

میرا وارڈ میرے مسائل پروگرام میں سرسپور رکھیال وارڈ کا جائزہ

اسی طرح اور اے آئی ایم آئی ایم کے تینوں امیدوار بھی جیت حاصل کرنے کا دعویٰ کر رے ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی میں گومتی پور میں کانگریس کو شکست حاصل ہوگی؟ اور اے آئی ایم آئی ایم جیت، یا پھر سے وہی کانگریس کے چہرے اقتدار میں آتے ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details