اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIMIM Protests in Ahmedabad احمد آباد میں فلسطین کی حمایت میں ایم آئی ایم کا مظاہرہ

اسرائیل اور حماس میں جاری جنگ کے خلاف احمد آباد کی سیدی سید کی جالی والی مسجد کے باہر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ Israel Palestine War

AIMIM Protest in Ahmedabad
احمد آباد میں فلسطین کی حمایت میں ایم آئی ایم کا احتجاجی مظاہرہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 1:49 PM IST

احمد آباد میں فلسطین کی حمایت میں ایم آئی ایم کا احتجاجی مظاہرہ

احمد آباد:گزشتہ دنوں سے ہی فلسطین میں بربریت کا مظاہرہ دیکھا جا رہا ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مسلسل جنگ جاری ہے۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔ اسی ظلم و ستم کے خلاف احمد آباد کی سیدی سید کی جالی والی مسجد کے باہر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر قابلی والا نے کہاکہ ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جو جنگ چل رہی ہے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو دہشت گرد اعلان کریں۔ اسرائیل چوری اور سینہ زوری کر رہا ہے، اسرائیل کو سب سے پہلے فلسطین نے پناہ دی تھی اور اب آہستہ آہستہ اسرائیل پورے فلسطین پہ قبضہ کرتے جا رہا ہے اور اب وہ جنگ کر کے فلسطین کو برباد کر رہا ہے۔ ہمیشہ سے ہندوستان نے فلسطین کی حمایت کی ہے لیکن اس بار ہندوستانی حکومت نے اسرائیل کا سپورٹ کیا ہے، جو صحیح نہیں اس سے دینا بھر میں ایک غلط میسج جا رہا ہے۔
اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ جس طریقے سے سات اکتوبر سے فلسطین پہ ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چل رہا ہے۔ اس کے خلاف آج ہم نے ایک خاموشی سے مظاہرہ کرنے کو کہا تھا لیکن جیسے ہی ہم باہر نکلے پولیس نے ہمیں ڈیٹینڈ کر کے، رنج پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھا۔ ہم نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ جس طریقے سے اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور بربریت کر رہا ہے۔ وہاں لوگ کھانے پینے کے لیے پریشان ہے، تو ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اس معاملے میں دخل دے اور جنگ کو بند کروانے کی کوشش کرے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد میں قبرستان بنانے کا معاملہ، عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ پلٹ دیا

وہیں اے آئی ایم آئی ایم کی کونسلر زینب شیخ نے کہاکہ جو فلسطین میں معصوم بے قصوروں کو مار جا رہا ہے وہاں کھانا پینا بند کر دیا گیا ہے، یہ ہیومن رائٹ کے خلاف ہے۔ اس کے خلاف آج ہم یہاں پہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے آئے تھے، لیکن پولیس نے ہمیں تحویل میں لے لیا اور احتجاج کو نہیں کرنے دیا۔ ہم سب کو ڈیٹینڈ کر کے پولیس اسٹیشن میں لایا گیا، انڈیا اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے لیکن انسانیت کا حمایت کون کرے گا۔ وہاں جو روز قتل عام ہو رہا ہے، اس کے بارے میں کون بولے گا، جب مسلمان ان کے حق کے لیے بولتا ہے اور لڑتا ہے، تو ان کو دہشت گرد کہا جاتا ہے، جو آج اسرائیل کر رہا ہے تو کیا یہ دہشت گردی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details