احمد آباد:ریاست گجرات کے احمد آباد کے سردار باغ میں ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین نے ریاست کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل ہونے والی اے آئی ایم آئی ایم کی کاونسلر زینب شیخ نے کہاکہ آج جس طرح سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ پورے بھارت میں کیا حالات ہو چکے ہیں جگہ جگہ پر یاترائیں نکالی جا رہی ہے۔ وہ تو مسلم علاقوں کے اندر سے اسپیشلی نکالی جا رہی ہے۔مسلم محلوں کے اندر اور مسجدوں کے سامنے اس کو رکا کے عجب عجب نعرے بولے جا رہے ہیں۔ اور اسے ہم دیکھتے ہیں اس دوران پتھروں کے نام پر مسلمانوں کو ہی گرفتار کیا جاتا ہے ۔بے گناہ مسلمان پر کاروائی کی جاتی ہے تو کب تک اس طرح سے چلے گا۔
انہوں نے کہاکہ اب احمدآباد کی گھاٹلوڈیا اسکول میں نماز کا معاملہ سامنے آیا بجرنگ دل کے لوگوں نے اسکول میں گھس کر ٹیچرز کو مارا اور پیٽا وہاں کی پولیس کے سامنے یہ ساری چیزیں ہوئی ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اب اس کے علاوہ بھی سیمبا گاؤں کا بناؤ بنا پتھراو ہوا۔مسلمانوں پر الزام لگایا گیا یعنی ہم دیکھ رہے ہیں کہ گجرات کے اندر بھی کہیں نہ کہیں ہم ۼیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں.