احمد آباد:رواں برس کے اخیر میں گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے، تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،کانگریس پارٹی،بی جے پی،عام آدمی پارٹی اور ایم آئی ایم کے رہنما گجرات کا مسلسل دورہ کر ہے ہیںڈاور انتخابات کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ Preparations are in full swing by MIM
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے بھی اسمبلی انتخابات کے تیاریاں زور و شور سے کی جارہی ہیں۔ مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے ترجمان عشرت حسین شیخ نے کہا کہ گجرات میں ایم آئی ایم پوری قوت سے انتخابات لڑے گی،اور اس کے لئے ہم نے پانچ نشستوں کا اعلان بھی کردیا ہے،ان پانچ نشستوں میں سے ایک ویجل پور سیٹ پر بھی ایم آئی ایم قسمت آزمائی کرے گی۔