گجرات میں عنقریب بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے والا ہے، ایسے میں بی جے پی، کانگریس کے علاوہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی انتخابی میدان اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے پیش نظر گجرات میں اے آئی ایم آئی ایم کے آمد سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے ووٹ بینک کو نقصان ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس تعلق سے آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے عام آدمی پارٹی کے رہنما احمد آباد کے صدر امجد خان پٹھان سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'اقتدار اور اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے لوگ پوری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں۔ اب ان کے چل چلاؤ کے دن آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی گجرات کے کارپوریشن، نگر پنچایت، ضلع پنچایت نگر نگم کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری میں ہے اور پارٹی پوری طاقت کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں اترے گی اور جیت حاصل کرے گی۔