احمدآباد:ریاست گجرات میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین نے کارپوریشن کے انتخابات میں ناکامی کے باوجود اپنی تنظیم کو ریاستی پر مزید مضبوط بنانے کی کوشش تیز کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم احمدآباد کے صدر دانش قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی تبادلہ خیال کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گجرات میں اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم کے جو نتائج پر دانش قریشی نے کہا کہ ہار اور جیت انتخابات کا ایک اہم حصہ ہے جس طرح کے حالات ہوتے ہیں۔ اسی کے مطابق سیاست بنتی ہے لیکن کوشش کی بدولت ہی بہار میں پانچ سیٹ جیتی گئی۔ بھلے ہی وہ ان میں سے کچھ لوگوں نے پارٹی بدل لی لیکن ہماری کوشش کی وجہ سے ہی بہار میں اتنے اچھے نتائج سامنے آئے۔
AIMIM دانش قریشی اے آئی ایم آئی ایم احمدآباد کے صدر بنے
انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے گجرات صدر صابر کابلی والا نے دانش قریشی کو اے آئی ایم آئی ایم احمدآباد کا صدر بنایا ہے اس کے ساتھ ہی دانش قریشی اب تک مجلس کے ترجمان کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ یو پی کے لوکل باڈی الیکشن میں بھی ایم آئی اے کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اسی طرح ہم گجرات میں بھی کوشش کر رہے ہیں۔ دہی بھلے ہی ابھی نتائج اچھے نہیں آئے لیکن ہم آئندہ الیکشن کے نتائج کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ سیاست میں کب حالات بدلتے ہیں یہ تو نہیں ہے۔ میں سے جو بھی ذمہ داری ہم کو دی گئی ہیں ہم ایمانداری کے ساتھ ایسے نبھائیں گے اور مضبوطی کے ساتھ ایم آئی ایم کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Police thrashed Muslim youths in Junagadh جوناگڑھ میں مسلم نوجوانوں کی سرعام پٹائی، پولس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
جونا گڑھ میں ہوئے سرعام پٹائی کے معاملے پر دانش قریشی نے کہا کہ دلت، مسلمان،او بی سی کی حالت میں گزشتہ تیس سالوں میں کوئی بدلاؤ نہیں آیا ہے۔سیاسی جماعتیں موقع پاکر ان کا استعمال کرتی ہیں۔جب مرضی ہوتی ہے تب مسلمانوں کی درگاہ ڈھا دیا جاتا ہے۔ اس معاملے پر نام نہاد سیکولر پارٹی خاموش بیٹھی ہوئی ہیں۔ اور ہم مسلسل اس معاملے پر آواز اٹھا رہے ہیں اور انصاف کی مانگ کر رہے ہیں۔