احمدآباد: ربیع الاول کے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے۔ ایسے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی ﷺکا تہوار بڑی ہی دھوم دھام سے ملک میں منایا جاتا ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی جلوس محمدی کو لے کر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔
احمدآباد میں موجود اے آئی ایم آئی ایم کی کونسلر افسانہ چشتی نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے مطالبہ کیا کہ عید میلاد النبی کا تہوار دن ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی شرکت کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر احمد آباد سے مختلف علاقوں سے جلوس بھی نکالا جاتا ہے۔ اس کے لیے کارپوریشن سے بہت سارے انتظام کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ یہ جلوس احمد آباد کے جمال پور دروازے سے لے کر مرزاپور قریش چوک نکلتا ہے۔ اس کے لیے ہم نے کو احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے حکام سے جلوس کے لئے عید میلاد النبی سینٹر کمیٹی،سماجی کارکنان کے ممبرانوں کو ساتھ لے کر روڈ فٹپات کا تعمیراتی کام کیا جائے۔