اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIMIM Ahmedabad احمدآباد میں انہدامی کارروائی کے خلاف مجلس کا احتجاج - گجرات کے احمدآباد میں میونسپل کارپوریشن

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری انہدامی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا اور اس کے خلاف میونسپل کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

احمدآباد میں انہدامی کارروائی پر آے آئی ایم آئی ایم نے کمشنر کو میمورنڈم دیا
احمدآباد میں انہدامی کارروائی پر آے آئی ایم آئی ایم نے کمشنر کو میمورنڈم دیا

By

Published : Jul 18, 2023, 12:19 PM IST

احمدآباد میں انہدامی کارروائی پر آے آئی ایم آئی ایم نے کمشنر کو میمورنڈم دیا

احمد آباد:گجرات کے احمدآباد میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انہدامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم احمدآباد کے صدر دانش قریشی نے کہا کہ احمد آباد کے اردگرد غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ سامنے آنے کے باوجود حکومت میں شامل لوگوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ دوسری طرف پی او ٹی ایریا بالخصوص مسلم اور دلت علاقوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ غریبوں کے مکانات نہیں گرائے جائیں، اس کے برعکس امپیکٹ فیس کے نام پر بڑے پیمانے پر عمارتوں کی تعمیر کو جواز فراہم کیا جاتا ہے۔گجرات کے اندر مسلم کمیونٹی کے پسماندہ اور دلت طبقے کو ڈسٹرب ایریا کے نام پر قید کر دیا گیا ہے۔ اور کوئی مسلم نئے علاقوں میں نہیں جا سکتے تو سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہاں رہنے والے کہاں جائیں گے اور مکانات توڑنے کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Uniform Civil Code یکساں سول کوڈ سے مسلمانوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، صوبہ خان پٹھان

اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ اس معاملے پر کمشنر سے میری گزارش ہے کہ آپ کمرشل کنسٹرکشن سے منسلک لوگوں کے ساتھ جو بھی قانونی کارروائی کرنا چاہیں کریں، لیکن خاص خیال رکھا جائے کہ عام آدمی کی جھونپڑی نہ چھین جائے۔ ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ جیسے قوانین کی وجہ سے کورٹ ایریا میں لوگوں کا ہجوم بڑھتا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details