اردو

urdu

ETV Bharat / state

فٹپاتھ پر رہنے والے بچوں کے لیے پولیس پاٹھشالہ - فٹپاتھ پولیس پاٹھ شالہ نیوز

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک قابل تقلید کام شروع کیا گیا ہے۔

فٹپاتھ پر رہنے والے بچوں کے لیے پولیس پاٹھشالہ

By

Published : Aug 21, 2019, 2:38 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:52 PM IST

ہر بڑے شہروں کی طرح شہر احمد آباد میں کثیر تعداد میں فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے والے بے شمار بچے رہتے ہیں۔

فٹپاتھ پر رہنے والے بچوں کے لیے پولیس پاٹھشالہ

فٹ پاتھ پر رہنے والے ان بچوں کی تعلیم و ترقی کے لیے ٹریفک پولیس والوں نے ایک اہم پہل کی ہے۔

ٹریفک پولیس والوں کی اس پہل کا نام 'پولیس پاٹھشالہ' دیا گیا ہے۔

اس کے تحت 150 سے 200 بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ یہ تمام بچے پولیس پاٹھ شالہ کے تین مراکز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جہاں ان بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے، وہیں ان بچوں کے دن کا کھانے کا بھی نظم کیا گیا ہے۔

شہر احمد آباد کے اے سی پی انکیت پٹیل نے کہا کہ فٹپاتھ پر رہنے والے بچے بڑی عمر کو پہنچنے کے بعد جرائم کی طرف رخ کرتے ہیں ، اس لیے انہیں تعلیم دی جا رہی ہے تاکہ ان کی مستقبل کی زندگی میں تبدیلی رونما ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان بچوں کو ابتدائی تعلیم دینے کے بعد اسکول میں داخل کرا دیا جائے گا۔

احمد آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے چلائے جا رہے، اس پہل کی چہار جانب ستائش کی جا رہی ہے، مقامی لوگ بھی خوش نظر آ رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 6:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details