احمد آباد:احمد آباد پولیس کمشنرنے اٹور کے ڈرائیوروں کے لیے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس میں خاص طور سے لکھا گیا ہے کہ ان سواریوں پر نمبر پلیٹ گاڑی کا نمبر وغیرہ 31 اکتوبر تک لکھنا ہوگا اور تفصیلات نہ لکھنے والوں کے خلاف ایک نومبر سے کاروائی کی جائے گی نوٹیفکیشن کے خلاف ورزی کی شکایت بھی درج کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ احمد آباد کے سولہ علاقے میں ایک مسافر کو ڈرا دھمکا کر لوٹنے کے بعد ہائی کورٹ میں سو موٹو درخواست کی گئی ہے اب لوگ زیادہ تر آٹو رکشہ کیب یا ٹیکسی کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ اس سروس کے استعمال کے دوران چوری، ڈکیتی لوٹ مار اور چھیڑ کھانی جسے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سامان بھی لوٹا جا رہا ہے اور کچھ لوگوں کو اغوا کرنے کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافر اٹو اور کیب لینے میں بھی ڈرنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: