احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی گجرات کے احمدآباد سمیت تمام اضلاع میں عید میلاد النبی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔عید میلاد النبی اور گینش وسرجن ایک دن ہونے کی وجہ سے پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق احمد اباد پولیس کمشنر نے اعلان کیا کہ گنیش وسرجن کی وجہ سے شہر میں عید میلاد النبی کا تہوار بروز جمعرات کو منایا جا ئے گا۔اس کے دوسرے دن احمدآباد میں عید میلادالنبی کا جلوس نکالا جاے گا ۔
اس سلسلے میں اتفاق کرتے ہوئے کمشنر آف پولیس نے ایک اہم میٹنگ بلائی جس میں کمیٹی کے چیئرمین تسنیم عالم،باوا ترمذی ایم ایل اے عمران کھیڑا والا سابق ایم ایل اے غیاث الدین شیخ اور ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جلوس محمدی کو لے کر تفصیلی بات چیت کی گئی۔