اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ahmedabad Police Commissioner احمدآباد پولس کمشنر سنجے شریواستو آج ہوں گے ریٹائر - Police Commissioner Shrivastava will retire today

احمدآباد کے پولس کمشنر سنجے شریواستو آج ریٹائر ہوجائیں گے۔ کرائم برانچ جوائنٹ کمشنر آف پولیس پریم ویر سنگھ کو ان کے بعد احمدآباد شہر کا انچارج پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

Ahmedabad Police Commissioner
Ahmedabad Police Commissioner

By

Published : Apr 30, 2023, 3:04 PM IST

احمدآباد:احمدآباد پولیس کمشنر سنجے شریواستو آج ریٹائر ہونے والے ہیں۔ ان کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس پریم ویر سنگھ کو احمدآباد شہر کا انچارج پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ احمدآباد کے نئے پولیس کمشنر کے لیے شمشیر سنگھ کے نام کا اعلان کیا جا سکتا ہے جو فی الحال وڈودرا شہر کے پولس کمشنر ہیں۔ پولیس کمشنر سنجے شریواستو کی الوداعی تقریب آج پولس ہیڈ کوارٹر شاہی باغ احمدآباد میں اعلی پولس افسران کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی۔ ان کے ریٹائر ہونے کے بعد پریم ویر سنگھ کو احمدآباد پولس کمشنر کا انچارج بنایا جا سکتا ہے، تاہم احمدآباد کا نیا پولس کمشنر کون بنے گا، اس کا اعلان منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ گجرات نے 1987 بینچ کے آئی پی ایس سنجے شریواستو کو توسیع دینے کو کہا تھا لیکن انہوں نے توسیع لینے سے انکار کردیا تھا۔ اس لیے اب احمدآباد کو ایک اور نیا پولس کمشنر ملے گا جس میں وڈودرا سٹی پولس کمشنر شمشیر سنگھ کا نام نمایاں ہے۔ اس کے علاوہ آئی بی کے سربراہ انوپم سیہ گیھلوت اور محکمہ جیل کے سربراہ کے ایل این راو تاہم سورت پولس کمشنر آئے تومر کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ احمدآباد پولیس کمشنر سنجے شریواستو نے ہمیشہ کوشش کی کہ ان کی تعیناتی کے دوران لوگ امن و امان میں رہیں۔ قبل ازیں عید الاضحیٰ اور رتھ یارا کے پیش نظر جمعیت العلماء اور پولیس کی میٹنگ ہوئی تھی۔ دو تہواروں کے ایک ساتھ آنے کے پیش نظر احمدآباد گجرات میں احمدآباد کے پولس افسران اور جمعیت العلماء کے درمیان میٹنگ ہوئی تھی جس میں امن و امان و بھائی چارے کے ساتھ رتھ یاترا کا تہوار منانے کی اپیل کی گئی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details