اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمد آباد میں موجودہ مسائل پر سمینار کا انعقاد - گجرات ای ٹی وی بھارت خبر

احمدآباد میں سرخیز ایریا ویلفر آرگنائزیشن فیڈریشن "ساوف"نامی تنظیم کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ساوف
ساوف

By

Published : Aug 27, 2021, 2:32 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سرخیز ایریا ویلفر آرگنائزیشن فیڈریشن نامی تنظیم کی جانب سے منعقد پروگرام میں مذکورہ تنظیم کے عہدیدار سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

تنظیم کی سکریٹری مہرالنسا دیسائی نے کہا کہ مذکورہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل سے حکومت کو باخبر کرانا ہے۔

ساوف

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرگام میں عوام کے روز مرہ کے مسائل کے حل سمیت دیگر کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کے مہنگائی کے اس دور میں غربا کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اور حکومت وعدوں اور دعوں کے علاوہ کوئی عملی اقدام نہیں اٹھاتی ہے اور ہندو مسلم کے بٹوارے کی سیاست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں زرعی قوانین کے خلاف قومی دارلحکومت دہلی کے سرحدوں پر گذشتہ کئی ماہ سے کسان احتجاج کر رہے کسانوں کے مسائل پر گفت و شنید کی گئی۔

وہیں ساوف تنظیم کے نائب صدر مصطفےٰ کھیڑو وہرہ کا کہنا ہے کہ آج کے پروگرام میں عوام کے بنیادی مسائل اور حکومت کے رویے کے تعلق سے بات چیت کی گئی۔

اس پروگرام میں عالمی وبا کورونا سے پیدا شدہ تشویشناک حالات، انسانی حقوق، کسان تحریک، مہنگائی، متوسط طبقے کے مسائل جیسے اہم امور پر روشنی ڈالی گئی۔

مزید پڑھیں:اسلام کا پیغام عام کرنے لیے ایک انوکھی پہل

مذکورہ بالا مسائل پر گاندھین ڈاکٹر وی کے ترپاٹھی، سماجی کارکن سکھ دیو پٹیل، اور ساوف تنظیم کے صدر شمش الدین پیرزادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details