احمدآباد تیزی سے ترقی کرنے والا گجرات کا سب سے برا شہر بن گیا ہے جسے اولڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ بھی حاصل ہے۔
احمدآباد میونسپل کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز بدرالدین شیخ کے مطابق شہر میں ایک میونسپل کارپوریشن ہونے کی وجہ سے کام کا بوجھ مسلسل بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایک اور میونسپل کارپوریشن بنانے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔
بہرام پورہ وارڈ کے کانگریسی کونسلر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احمدآباد شہر کی حدود میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے تاہم میونسپل کاریوریشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنا بہتر ہوگا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے میں مدد ملےگی۔
انہوں نے اس معاملہ پر مزید دو کونسلرس کی تائید حاصل کرلی ہے اور اس سلسلہ میں کارپوریشن کے سکریٹری کو تجویز بھیجی ہے۔ تجویز میں آئندہ جنرل اجلاس میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔