احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے گزشتہ دنوں 8400 کروڑ روپے کا ڈرافٹ بجٹ پیش کیا تھا، اس میں ترمیم و اضافہ کر آج احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں موجود اسٹینڈنگ کمیٹی نے 1082کروڑ کے اضافے کے ساتھ 9482 کروڑ روپے کا ترمیم شدہ بجٹ پیش کیا، ایسے میں میونسپل کمشنر کے دیئے گئے ٹیکس میں اضافے کو اس بجٹ میں کم کرکے شہریوں کے لیے راحت کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
سال 2023-2024 کا ترمیم شدہ بجٹ پیش کرتے ہوے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بتیش باروٹ نے کہا کہ بجٹ کے دوران پراپرٹی ٹیکس میں جزوی اضافہ کیا گیا ہے، رہائشی پراپرٹی ٹیکس 16 سے بڑھا کر 20 روپے فی مربع میٹر کردیا گیا ہے ۔بجٹ کے مسودے میں رہائشی ٹیکس پر 23 روپے تجویز کیا گیا تھا کہ تاہم ریاستی حکومت کے اسٹیمپ ڈیوٹی اور ویلیوینشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں اعلان کے گئے اضافے کو اگلے تین سالوں کے لیے نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ احمد آباد کمشنر نے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد سالانہ کی تجویز کردہ اضافے کے بجائے 2 فی صد سالانہ اضافہ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ کارپوریشن میں نئے شامل ہونے والے علاقے کو پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دیا گیا ہے، ڈور ٹو ڈور کوڑا اٹھانے کے تحت یوزر چارجز میں اضافے کو مسترد کردیا گیا ہے، تمام الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔ 2022-23 تک ٹیکس ادا کرنے والوں کو 70 فیصد چھوٹ کا فائدہ ملے گا ٹرسٹ کے زیر اہتمام فزیوتھراپی مراکز کو جائیداد میں 70 فیصد چھوٹ دی جائے گی ماحولیاتی بہتری کے لیے چارجز بڑھائے جائیں گے.
ترمہم شدہ بجٹ میں کافی سہولیات بھی دی گئی ہے، جس میں خاص طور سے ہے اولمپک 2036 کی میزبانی کیلئے احمدآباد کے نورنگ پورا اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ صفائی برقرار رکھنے کے لئے سوسائٹی میں 80 لیٹر کی گنجائش کی ویسٹ بن فراہم کیے جائیں گے تمام زون میں خواتین کے لئے ایک یوگا کم کمرشیل مراکز قائم کیا جائے گا۔ کارپوریشن دس کروڑ کی لاگت سے نئی سپر شکر مشین خریدے گا، ماحولیات کے تحفظ کے لیے پانچ کروڑ کی لاگت سے 11 لاکھ درخت لگائے جائیں گے، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں پانچ کروڑ کی لاگت سے ڈائلاسس سینٹر تعمیر کیا جائے گا ،آ گا فار ڈپارٹمنٹ کے لیے دس کروڑ کی لاگت سے 2 اسنارکیل آلات خریدے جائیں گے، کمپوسٹ پلانٹ فیز ون دو بعد دو بغیر بنائے جائیں گے۔
Ahmedabad Municipal Corporation احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے 9482 کروڑ روپے کا ترمیم شدہ بجٹ پیش کیا - بجٹ 202324
احمد آباد شہر کی ترقی کے لیے احمد آباد میونسیپل کارپوریشن کا سالانہ بجٹ آج پیش کیا گیا ،سال 2023-2024 کا ترمیم شدہ بجٹ پیش کرتے ہوے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بتیش باروٹ نے کہا کہ بجٹ کے دوران پراپرٹی ٹیکس میں جزوی اضافہ کیا گیا ہے، رہائشی پراپرٹی ٹیکس 16 سے بڑھا کر 20 روپے فی مربع میٹر کردیا گیا ہے
احمد آباد میونسپل کارپوریشن
رانی پور میں بابو نگر کے قریب اور اور اوپر بھیڑ اور زیر زمین پانی کی ٹینکی بنائی جائیں گی کل تم پچاس لاکھ کی لاگت سے سینئر سٹیزن پارک تعمیر کیا جائے گا-
مزید پڑھیں:U20 in Ahmedabad احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے تحت یو 20 کی تیاریاں