اردو

urdu

ETV Bharat / state

2023Flower Show احمدآباد میں فلاور شو لوگوں کی توجہ کا مرکز - ریاست گجرات کے احمدآباد

کورونا وائرس کے دو سال بعد احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام احمدآباد فلاور شو 31 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 سابرمتی ریور فرنٹ ایونٹ گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا ہے۔ جسے دیکھنے کے لیے دیش بدیش سے لوگ آ رہے ہیں۔ Flower Show In Ahmedabad

احمدآباد میں فلاور شو لوگوں کی توجہ کا مرکز
احمدآباد میں فلاور شو لوگوں کی توجہ کا مرکز

By

Published : Jan 3, 2023, 12:18 PM IST

احمدآباد میں فلاور شو لوگوں کی توجہ کا مرکز

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کے ریور فرنٹ پر دسواں فلاور شو میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر دلچسپ تھیم بنا ئی گئی ہے۔ مہندی کے پتوں سے اولمپک گیمز، ٹی 20 یو 20 کے پیغام والی ڈیزائن بنایی گئی جو کافی دلچپسپ اور منفرد رہی۔ مختلف رنگوں کے دو سو فٹ لمبی سبز دیواروں دلکش، سلفی پوئنٹس مختلف گیٹس، پھول کے گرنے کا برتن، مختلف رنگوں کے پھولوں کے درخت اور مختلف سائز کے پھولوں کے ٹاور کا مجسمہ، جنگلات کے تھیم پر مختلف جانور، ان اور الگ الگ بھگوان کے بھی مجسمے پھولوں سے بنائے گئے ہیں۔یہاں ہاں کی فیس 30 روپے رکھی گئی ہے۔ بارہ سال سے کم عمر کے بچوں اور اسکول کے بچوں کے لئے فلاور شو میں ٹکٹ نہیں لی جائے گی۔ یہاں مختلف اس قسم کے مقامی اور غیر ملکی پھولوں کی نمائش کی گئی ہے۔دس لاکھ پھول لگاے گیے ہیں باغبانی کے پھولوں کے پودے باغبانی اور کچن گارڈن کے پھول اور پودوں کے سمیت مختلف اسٹال کے نمائش زائرین کے لئے رکھی گئی ہے۔ Ahmedabad Municipal Corporation Conduct Flower Show 2023

احمدآباد میں فلاور شو لوگوں کی توجہ کا مرکز
احمدآباد میں فلاور شو لوگوں کی توجہ کا مرکز

اس تعلق سے فلاور شو دیکھنے آنے والے سیاحوں نے کہا کہ دو سال کے کورونا سے راحت ملنے کے بعد اس سال ہم فلاور شو میں آئے ہیں۔ سب سے پہلے ہم نے کانکریہ کارنیوال سے لطف اندوز ہونے کے بعد فلاور شو دیکھنے آئے ہیں۔ ہر سال ہم لوگ فلاور شو میں آتے ہیں۔ یہ سال دسواں فلاور شو منعقد کیا گیا ہے جو کہ بہت ہی زیادہ خوبصورتی سے بنایا گیا ہے یہاں پر مختلف تھیم سے لگائے گئے ہیں جس میں خاص یوگا، جی ٹونٹی اور اولمپک گیمز کو دلکش انداز سے پھولوں کے ذریعے سجایا گیا ہے۔

احمدآباد میں فلاور شو لوگوں کی توجہ کا مرکز

یہ بھی پڑھیں:Kankaria Carnival 2022 احمدآباد میں منعقد کانکریہ کارنیوال تہوار کا دلکش منظر

انہوں نے کہا کہ اس دیکھنے کے لیے ہم اپنی فیملی کے ساتھ آئے ہیں یہاں دنیا بھر کے پھول لگائے گئے۔ یہ فلاور شو ہر سال سے زیادہ بہترین ہے۔اس سال بھی بالکل ہٹ کر فلاور شو کی تھیم بنائی گئی ہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے یہاں بہت شاندار انتظام بھی کیا گیا ہے۔ Ahmedabad Municipal Corporation Conduct Flower Show 2023

ABOUT THE AUTHOR

...view details