احمدآباد:گجرات کے احمدآباد شہر اسمارٹ سٹی کہلاتا ہے ایسے میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے احمدآباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے کءی باغات تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ان میں پہلی بار کشمیر کے شالیمار گارڈن کی طرح ہی کاسموس ویلی گارڈن یمن احمدآباد میں تعمیر کیا گیا ہے۔
یہ گارڈن احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے محکمہ باغات نے نیو نروڈہ علاقے میں فورچیون سرکل کے قریب جب تک 21046 مربع میٹر کے پلاٹ میں تعمیر کیا ہے۔ 7 فروری سے یہ گارڈن شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
لوگ اس ویلی گارڈن سے لطف اندوز ہونے کے لئے آن لائن اور آف لاءن دونوں طریقوں سے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں جس میں بارہ سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے دس روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے جبکہ آن لائن ٹکٹ لینے والوں کو دو روپے کی رعایت ملے گی۔