احمدآباد میونسپل کمشنر ایم تھینارسن نے سال 2023-2024 کا ڈرافٹ بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 8111 کروڑ روپے کے بجٹ کے مقابلے میں 8400 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے، دس سال بعد بجٹ میں نیا اضافہ کیا گیاہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن جاری مالی سال میں اضافے کی تجویز دی ہے، اس کے علاوہ پہلی بار انوارمنٹ امپاورمنٹ چارجز کو متعارف کرایا گیا ہے۔ اس بجٹ میں رہائشی اور غیر رہائشی افراد کے لیے فی مربع میٹرچارجز طے کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ یوزرچارجز میں اضافے کی بھی تجویز دی گئی ہے کیونکہ سولیڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ کے پیچھے احمدآباد میونسپل کارپوریشن ہر سال تقریبا 800 کروڑ خرچ کرتا ہے دوسری جانب یوزر چارجز سےصرف 50 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے، نئے یوزر چارجز کو شامل کرنے کے بعد 130 سے 140 کروڑ کی آمدنی کا تخمینہ لگایا جا سکتا ہے۔ احمدآباد میونسپل کمشنر ایم تھینارسن نے مزید کہا کہ رہائشی جائیداد قیمت 16 روپے تھی، جسے اب مالی 2023-2024 میں 23 روپے کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ غیر رہائشی ملکیتوں کے لیے اب تک یہ 28 روپے فی مربع میٹر تھی جس سے بڑھا کر اب 37 روپے فی مربع میٹر کر دیا گیا ہے۔