اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد میٹرو، پہلے مرحلے کے زیر زمین کام مکمل - وزیراعلی گجرات

زمین سے اوسطاً 18 میٹر نیچے بنے ان سرنگوں کی تعمیر کے لیے 3.3 لاکھ کیوبک میٹر مٹی نکالنی پڑی۔

احمدآباد میٹرو، پہلے مرحلے کے زیر زمین کام مکمل
احمدآباد میٹرو، پہلے مرحلے کے زیر زمین کام مکمل

By

Published : Aug 28, 2020, 9:41 PM IST

گجرات کے سب سے بڑے شہر احمدآباد کی میٹرو ریل پروجیکٹ کے تقریباً 40 کلومیٹر طویل پہلے مرحلے کے تحت کل 6.5 کے زیر زمین حصے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

آج جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق شہر کے اپیرل پارک سے شاہ پور کے درمیان 5.8 میٹر ویاس والے اپ اور ڈاؤن لائن والی ڈبل زیر زمین میٹرو سرنگوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے اس کے لیے اس کام سے منسلک انجینیئر کو مبارکباد دی ہے۔ زمین سے اوسطاً 18 میٹر نیچے بنے ان سرنگوں کی تعمیر کے لیے 3.3 لاکھ کیوبک میٹر مٹی نکالنی پڑی۔ اس میں 52300 کیوبک میٹر کنکریٹ اور 4000 کنکریٹ رِنگ سپورٹ لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ احمدآباد میٹرو پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا کام مارچ 2015 میں شروع ہوا تھا اور اس کے وسترال سے اپیرل پارک کے درمیان 6.5 کلومیٹر طویل حصے کے ساتھ اس کا افتتاح وزیر اعظم وزیر نریندر مودی نے گزشتہ برس مارچ میں کیا تھا۔

احمدآباد میٹرو پرجیکٹ 2022-23 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آن لائن کلاسز سے ناآشنا طلباء کے لیے استاد اجے آریہ کا انوکھا قدم

ABOUT THE AUTHOR

...view details