اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد میں کورونا متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ ہونے کا خدشہ! - کورونا

ریاست گجرات کے احمدآباد میں مئی کے اواخر تک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ جانے کی ہولناک پیش قیاسی کی جا رہی ہے۔

Ahmedabad may have 8 lakh COVID-19 cases by May end: Official
احمدآباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 8 لاکھ ہوجانے کا اندیشہ!

By

Published : Apr 24, 2020, 4:47 PM IST

احمد آباد کے میونسپل کمشنر وجئے نہرا نے بتایا کہ اگر کورونا وائرس کے کیسز میں گذشتہ چار روز سے جاری تشویشناک اضافہ آگے بھی برقرار رہتا ہے تو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ لاکھ تک بڑھ جانے کے خدشے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

شہر میں اب تک 1,638 کورونا کے مثبت کیسز پائے گئے ہیں جو گجرات میں سے سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 75 مریضوں کی موت اور 105 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 1,459 متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے۔

وجئے نہرا نے مزید کہا کہ فی الوقت صرف چار دنوں میں مریضوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے جبکہ یہ سلسلہ جاری رہا تو 15 مئی تک کورونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار ہوجائے گی اور مئی کے اواخر تک یہ تعداد بڑھ کر آٹھ لاکھ تک جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف پھیلاؤ کے تناسب کو کم کرنا ہے اور یہ بہت مشکل عمل ہے۔ فی الحال امریکہ اور یوروپ میں بھی مریضوں کی تعداد صرف چار دنوں میں دوگنی ہورہی ہے۔

اگر ہم چار دنوں میں دوگنی ہورہی شرح کو آٹھ دنوں میں دوگنی کرنے میں کامیاب رہے تو 15 مئی تک صرف دس ہزار مثبت کسیز کا امکان ہے اور مئی کے اواخر تک یہ تعداد صرف پچاس ہزار تک ہوسکتی ہے۔

نہرا نے 3 مئی تک اس شرح کو بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون سے قبل ہدف حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details