اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد بلدیاتی انتخابات: باپونگر وارڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان - رفیق نوری

احمدآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اس بار بی جے پی کانگریس کے علاوہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی حصہ لے رہی ہے اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے بھی احمدآباد کے تمام وارڈز سے امیدواری داخل کی ہے۔

احمدآباد بلدیاتی انتخابات: باپونگر وارڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان
احمدآباد بلدیاتی انتخابات: باپونگر وارڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Feb 20, 2021, 8:11 AM IST

گجرات میں بلدیاتی انتخابات 21 فروری کو ہونے والے ہیں ایسے می‍ں سب سے زیادہ فوکس احمدآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات پر کیا جارہا ہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اس بار بی جے پی کانگریس کے علاوہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی حصہ لے رہی ہے اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے بھی احمدآباد کے تمام وارڈز سے امیدواری داخل کی ہے. محمد رفیق نوری بھی ایسے امیدواروں میں شامل ہیں جو احمدآباد کے باپو نگر وارڈ نمبر 26 سے نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

احمدآباد بلدیاتی انتخابات: باپونگر وارڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

اس تعلق سے رفیق نوری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015 سےاب تک باپو نگر وارڈ کے جو کونسلر تھے انہوں نے کچھ بھی کام نہیں کیا. اس علاقے میں کانگریس کے تین کونسلر ہونے کے باوجود عوام کا کسی بھی طرح کا کام پورا نہیں کیا گیا۔

احمدآباد بلدیاتی انتخابات: باپونگر وارڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

انہوں نے کہا کہ باپو نگر علاقے میں کافی سارے مسائل اب بھی ہیں یہاں ترقی کا کوئی کام نہیں کیا گیا ہے، گلیوں میں پتھر پرانے لگے ہوئے ہیں، محلے کے باہر اور گلیوں کے باہر علاقے کے نام کا بورڈ بھی نہیں لگایا گیا ہے، اس علاقے میں لائبریری بھی نہیں ہے، سرکاری اسکولیں بدتر حالات میں ہیں، جب کہ علاقے میں ایک بھی گارڈن نہیں ہے۔ باپو نگر کے اس وارڈ میں حضرت ملِک شعبان کے نام سے ایک اسٹیڈیم ہے لیکن وہ بھی بنجر حالت میں ویران ہوگیا ہے، ایسے کئی مسائل ہیں جن کو حل نہیں کیا گیا۔

احمدآباد بلدیاتی انتخابات: باپونگر وارڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

رفیق نوری کا کہنا ہے کہ اگر مجھے عوام نے ووٹ دے کر موقع دیا اور مجھے کونسلر بننے کا موقع ملا تو میں اس علاقے کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش ضرور کروں گا اور یہاں ترقی کے لیے ہر ممکن کام انجام دوں گا۔

احمدآباد بلدیاتی انتخابات: باپونگر وارڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ABOUT THE AUTHOR

...view details