گجرات کے صنعتی شہر احمد آبامیں میں تلاش معاش کے لیے دیگر ریاستوں کے مزدور کثیر تعداد میں مقیم ہیں ۔لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد پریشانیوں سے گھرے یہ مزدور اب اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔
احمدآباد : کرناٹک کے مزدور در در بھٹکنے پر مجبور - بھوک پیاس کی شدت کی تاب نہ لا کر ان کی جان بھی جا سکتی ہے ۔
مہلک وبا کورنا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی طور پراٹھائے گئے موئثر اقدامات میں سے ایک لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے تقریبا تمام شعبہ حیات متاثرہوئے ہیں۔ تلاش معاش کے سلسلے میں ملک کی مختلف ریاستوں میں مقیم مزدوروں کی حالت لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے ناگفتہ بہ ہے ۔
کرناٹک کے مزدور در در بھٹکنے پر مجبور
ریاست کرناٹک کے مزدور احمد آباد کے ریلوے اسٹیشن کے قریب سڑکوں پر دربدر بھٹکتے نظر آرہے ہیں۔