اردو

urdu

By

Published : May 31, 2021, 10:01 PM IST

ETV Bharat / state

احمدآباد: ٹریفک سے پریشان جوہاپورا علاقہ، پل بنانے کا دیرینہ مطالبہ

جوہاپورا میں تقریبا 6 لاکھ کی آبادی ہونے کے باوجود اب تک ایک بریج نہیں بنایا گیا ہے۔ وشالا سرکل سے لے کر سرخیز تک بریج بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ یہاں شام میں اتنی زیادہ ٹریفک ہوتی ہے کہ روڈ کراس کرنے میں اب تک متعدد بچوں کی جان جا چکی ہے۔

ٹریفک سے پریشان جوہاپورا علاقہ،گزشتہ کئی برسوں سے پل بنانے کا مطالبہ
ٹریفک سے پریشان جوہاپورا علاقہ،گزشتہ کئی برسوں سے پل بنانے کا مطالبہ

گجرات کے شہر احمدآباد کے جوہاپورا علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ کہلاتا ہے۔ جوہاپورا 6 سے 7 لاکھ کی مسلم اکثریتی آبادی والے اس علاقہ میں پل نہیں ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔

ٹریفک سے پریشان جوہاپورا علاقہ،گزشتہ کئی برسوں سے پل بنانے کا مطالبہ


اس تعلق سے جوہاپورا علاقے کے کاونسلر حاجی اسرار بیگ مرزا نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے ہم لوگ احمدآباد کے جوہاپورا علاقے میں پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے لیے یہاں کے مقامی لوگوں نے دس ہزار سے زائد دستخط کر کے ای ڈبلیو ڈی اور مختلف محکموں میں بھیجی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان احمد پٹیل نے بھی اس معاملے کی درخواست دہلی تک پہنچائی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ احمدآباد کے رکن پارلیمان ڈاکٹر کریٹ سولنکی نے پارلیمنٹ میں بھی جوہاپورا میں بریج تعمیر کرنے کے لیے آواز اٹھائی تھی۔ اتنے زائد مطالبات کے باوجود اب تک جوہاپورا علاقہ بریج سے محروم ہے۔ ہم نے بارہاں گوہار لگائی لیکن اب تک حکومت نے بریج بنانے کا کام شروع نہیں کیا۔

اس تعلق سے مقامی لوگوں نے کہا کہ جوہاپورا میں تقریبا 6 لاکھ کی آبادی ہونے کے باوجود ایک بریج نہیں بنایا جاسکا ہے۔ وشالا سرکل سے لے کر سرخیز تک بریج بنانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہاں شام میں اتنی زیادہ ٹریفک ہوتی ہے کہ روڈ کراس کرنے میں کئی بچوں کی جان بھی جا چکی ہے ۔ٹریفک میں لوگ گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں لیکن گاڑیاں ٹس سے مس نہیں ہوتی۔

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ جوہاپورا کے روڈ سے نیشنل ہائی وے نمنر 8 گزرتا ہے بھاری بھاری گاڑیاں اس راستے سے گزرتی ہیں جوہاپورا روڈ کے دونوں جانب اسکولیں، مدارس، ٹیوشن کلاس، اور بڑی بڑی کمپنیاں بھی موجود ہیں ۔ایسے میں اسکول کے طلباء کو روڈ پار کرنے میں سب سے زیادہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے جوہاپورا علاقے کو احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی حد میں شامل کیا جا چکا ہے اس کے باوجود کارپوریشن بریج بنانے سے انکار کر رہی ہے اور محکمہ بریج نے بھی اب تک یہاں پل بنانے کی جانب توجہ نہیں دیا ہے۔ جہاں ضرورت نہیں ہوتی وہاں تیزی سے بڑے برے بریج تعمیر کیے جارہے ہیں۔ لیکن جوہا پورا کے ساتھ کیوں ناانصافی کی جا رہی یے؟ اس لیے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد جوہاپورا میں بریج تعمیر کیا جائے اور لوگوں کو ٹریفک سے راحت دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details