اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمد آباد : ماہ رمضان میں گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں - پولیس کا تعاون کریں

ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے پیش نظر ماہ رمضان کے دوران گھروں میں رہ کرعبادت و ریاضت کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ احمدآباد کے علماء اورسماجی کارکنان نے بھی لوگوں سے یہی اپیل کی ہے کہ گھر میں ہی رہ کر عبادات کی جائے۔

ماہ رمضان میں گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں
ماہ رمضان میں گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں

By

Published : Apr 25, 2020, 4:03 PM IST




دعوت اسلامی سرخیز کے صدر غلام رسول نے احمدآباد کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوے ہوے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے اثرات سےپوری دنیا پریشان ہے ۔اس لئے ماہ رمضان کے دوران گھروں میں رہ کر عبادت کریں۔ کسی کام سے اگر باہر نکلنا پڑے تو ماسک پہن کرسماجی فاصلے کا خیال کر تے ہوے باہر نکلیں۔

احمد آباد : ماہ رمضان میں گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں

انہوں نے مزیدکہا کہ رمضان المبارک کے دوران اپنے گھروں میں عبادت کریں ۔تلاوت میں مصروف رہیں۔ گھروں میں نمازتراویح ادا کریں۔ کتابوں کا مطالعہ کریں اور سرکاری کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر پوری طرح عمل کریں ۔پولیس کا تعاون کریں.


وہیں سماجی کارکن مفیص احمد انصاری نے اپیل کرتے ہوئے عالم اسلام کو ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ایسےمیں مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ پنج وقتہ نمازکی ادائیگی اپنے گھروں میں رہ کر ادا کریں۔

گھروں میں نمازتراویح اداکریں ۔ اور دعا کریں کے اس مبارک مہینے کی فضیلت سے اللہ تعالی اس بیماری سے نجات دلائے اور ہمارے ملک میں دوبارہ خوشحالی نظر آے.

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details