اردو

urdu

احمدآباد: اردو سے پی ایچ ڈی کرنے والی عائشہ کو اعزاز

By

Published : Dec 11, 2020, 8:35 PM IST

گجرات میں اردو کی حالت خستہ ہوتی جا رہی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر اردو زبان کے طلبا کو اردو سے پی ایچ ڈی کرنا کافی مشکل ہو گیا ہے، ایسے میں احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں رہنے والی عائشہ نیاز احمد شیخ نے "1960 کے بعد اردو افسانے" کے عنوان پر پی ایچ ڈی کی۔

ahmedabad: honors for Phd students ayesha in urdu
اردو سے پی ایچ ڈی کرنے والی عائیشہ کو اعزاز

اس موضوع پر پی ایچ ڈی کرنے کی وجہ اور اپنے تعلیمی سفر کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے عائشہ نیاز احمد شیخ نے بتایا کہ ایک متوسط کنبے میں پیدا ہونے والی عائشہ شیخ کو اردو سے ہمیشہ سے لگاؤ رہا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے اول سے لے کر ایم اے تک اردو میں ہی تعلیم حاصل کی۔ 2009 میں انہوں گجرات یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔

اس کے بعد نیٹ کی تیاری شروع کی۔ 2012 میں نیٹ کا امتحان پاس کیا۔ اس بعد بھی عائشہ مقابلاجاتی امتحانات کی تیاری مصروف رہی۔

اردو سے پی ایچ ڈی کرنے والی عائیشہ کو اعزاز

آخر کار 2015 میں اجین میں موجود وکرم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کی شروعات کی۔ سنہ 2018 میں ہی پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھنا شروع کیا اور اب سنہ 2020 میں عائیشہ نے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔

اس تعلق سے عائیشہ شیخ کا کہنا ہے کہ میرے والد چاہتے تھے میں پی ایچ ڈی کروں، ان کے خواب کو آج میں نے پورا کیا ہے۔

اردو سے پی ایچ ڈی کرنے والی عائیشہ کو اعزاز

انہوں نے کہا کہ میں خود بھی افسانے لکھتی ہوں، اس لیے مجھے ' 1960 کے بعد اردو افسانے' کے عنوان پر اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھنا شروع کیا، اور اب میری پی ایچ ڈی مکمل ہو گئی ہے اس لیے میں کافی خوش ہوں۔

عائیشہ نیاز احمد شیخ کے پی ایچ ڈی کرنے کے اعزاز میں ان کے گھر پر ہی ایک اعزازی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کے ڈائریکٹر زین العابدین انصاری اور دیگر مہمانوں نے عائیشہ کا اعزاز کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

اردو سے پی ایچ ڈی کرنے والی عائیشہ کو اعزاز

مزید پڑھیں:

پولیس کو دیکھ کر دولہا میرج ہال سے فرار

اس تعلق سے گجرات ساہتیہ اکادمی کے ڈائریکٹر زین العابدین انصاری نے کہا کہ یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ ایک مسلم لڑکی نے اردو سے پی ایچ کیا ہے۔ یم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہیں مستقبل میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے جو بھی سپورٹ چاہیے ہوگا ہم انہیں دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details