احمدآباد: ریاست گجرات کا احمدآباد ایک تاریخی شہر ہے جسے پانچ سال قبل یونیسکو نے ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ دیا تھا۔ وہیں احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ایلس بریج کی تزئین و آرائش کے لیے 54 لاکھ روپے بجٹ مختص کیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی ایلس بریج پر بڑے بڑے گڑھے ہیں۔ Dilapidated Condition of Ellis Bridge
اس تعلق سے احمدآباد کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ اس سال فروری کے مہینے میں احمدآباد کارپوریشن کی جانب سے 54 لاکھ روپے ایلس بریج کے لیے مختص کیے گئے تھے لیکن اب دسمبر آچکا ہے اور سال ختم ہو رہا ہے، اس کے باوجود یہاں پر کسی طرح کا کوئی کام نظر نہیں آرہا ہے۔ Dilapidated Condition of Ellis Bridge