اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی ایکتا کے پیغام کے ساتھ منائی گئی دیوالی - احمد آباد سٹی ایکشن فورس

عالمی وبا کورونا اور لاک ڈاؤن نے غریبوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے ان کے لیے تہوار منانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

Ahmedabad City Action Force celebrates Diwali with the poor
قومی ایکتا کے پیغام کے ساتھ منائی گئی دیوالی

By

Published : Nov 17, 2020, 11:06 AM IST

اس برس دیوالی کا تہوار بھی انتہائی سادگی کے ساتھ منایا گیا۔احمدآباد سٹی ایکشن فورس نے قومی اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے احمدآباد کے گنیش نگر میں غریب بچوں کے ساتھ دیوالی کا جشن منایا اور نمکین کا پیکٹ بھی تقسیم کیا۔

احمد آباد سٹی ایکشن فورس کے صدر مفیص احمد انصاری نے کہا کہ کورونا وائرس کے قہر کے دوران غریبی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے غریبوں کو نئے سال کا جشن منانا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔اسی وجہ سے لوگوں نے دیوالی کا تہوار بھی نہیں منایا۔ لیکن ہر بچے کو تہوار کے دن نئے کپڑے مٹھائی اور نمکین کھانے کی خواہش ہوتی ہے اس وجہ سے ہم نے گنیش نگر کی جھونپڑ پٹی میں رہنے والے مسلم اور غیر مسلموں میں نمکین تقسیمِ کر کے دیوالی اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ اور جشن بھی منایا۔

قومی ایکتا کے پیغام کے ساتھ منائی گئی دیوالی

ایک مقامی خاتون کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 10 سالوں سے اس جھگی جھونپڑے میں رہتے ہیں۔ ہم ہر سال کسی نہ کسی طریقے سے دیوالی کا جشن مناتے تھے۔ لیکن اس سال کورونا کی وجہ سے دیوالی نہیں منائی۔ نئے کپڑے اور مٹھائیاں بھی نہیں خریدی۔ ایسے می‍ں احمدآباد سٹی ایکشن فورس نے ہمیں نمکین کا پیکٹ دیا۔جس سے ہمارے چہرے پرخوشی کی لہر دوڑ پڑی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details