احمد آباد:احمد آباد کے شاہ عالم درگاہ سے متصل چنڈولا تالاب 1200 ایکڑ پر محیط گول تالاب ہے جسے شاہ عالم درگاہ کو تعمیر کرنے والے تاج خان نرپلی کی اہلیہ تاج خان نری علی نے تعمیر کرایا تھا۔ جب آشا بھیل نے احمد آباد میں اشاول کی بنیاد رکھی تھی تب اس تالاب کو تعمیر کیا گیا تھا۔ حال ہی میں گجرات حکومت نے اس تالاب کو ڈیولپ کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اسے ورلڈ ہیریٹیج میں شامل کیا گیا ہے۔ اس پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ ہم بے حد خوش ہیں کہ ہماری برسوں پرانی مانگ کو پورا کیا گیا اور چنڈولا تالاب کو ہیریٹیج میں شامل کیا گیا۔ اس کو بھی کانکریہ کی طرح ڈیولپمنٹ کیا جائے گا۔ کیونکہ یہ شاہ عالم درگاہ سے جڑا ہوا ہے تو جو لوگ بھی شاہ عالم درگاہ میں زیارت کرنے آئیں گے وہ چنڈولا تالاب کی بھی سیر کریں گے اور اور پوری دنیا کے لوگ اس تالاب کو دیکھنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: