اردو

urdu

By

Published : Apr 7, 2021, 8:32 AM IST

ETV Bharat / state

احمدآباد: نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تعلق سے بیداری مہم کا آغاز

ریاست گجرات کے احمدآباد میں نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تعلق سے ایک بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ دراصل حکومت کی جانب سے غریبوں کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت بہت ہی معمولی قیمت پر راشن دیا جاتا ہے لیکن بڑی تعداد میں آج بھی لوگوں کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے بارے میں معلوم نہیں ہے، اس حوالے سے یہ بیداری مہم کی شروعات کی گئی۔

احمدآباد: نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تعلق سے بیداری مہم کا آغاز

آج ہی کے دن بابائے قوم مہاتما گاندھی نے گجرات کے ڈانڈی میں نمک کا قانون توڑا تھا۔ 12 مارچ 1930 سے احمدآباد کے سابرمتی آشرم سے نوساری کے ڈانڈی تک ڈانڈی مارچ کیا تھا اور 6 مارچ کو برطانوی حکومت کی جانب سے بنائے گئے نمک قانون کو توڑا تھا۔ اسی کے پیش نطر احمدآباد کے جوہاپورا کے لوگوں نے گاندھی جی کو یاد کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تعلق سے بیداری مہم کا آغاز کیا۔


دراصل حکومت کی جانب سے غریبوں کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت بہت ہی معمولی قیمت پر راشن دیا جاتا ہے اور غریبوں کی مدد کی جاتی ہے تاکہ کوئی انسان بھوکا نہ رہے لیکن بڑی تعداد میں آج بھی لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کیا ہے اور اس کے ذریعے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟ اس تعلق سے بیداری لانے کے لئے احمدآباد کے جوہاپورا میں ایک پروگرام رکھا گیا۔ اس موقع پر سب سے پہلے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جس طرح سے گاندھی جی چاہتے تھے کہ کوئی بھی انسان بھوکا نہ رہے اس کو اس کا بنیادی حق ملے، اس پر عمل کرتے ہوئے عوام کو راشن کارڈ اور نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کی جانکاری دی گئی۔

احمدآباد: نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تعلق سے بیداری مہم کا آغاز
اس تعلق سے احمد آباد کے مکتم پورا وارڈ کے کاونسلر حاجی اسرار بیگ مرزا نے کہا کہ گاندھی جی نے اپریل کو مٹھی بھر نمک لے کر نمک کا قانون توڑا تھا۔ آج انہیں عقیدت پیش کرتے ہوئے گاندھی جی کے دکھائے گئے راستوں پر عمل کرتے ہوئے ہم نے ایک پروگرام منعقد کیا ہے کیونکہ آج غریبوں کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ ہونے کے باوجود اناج نہیں ملتا۔ آج ہم نے احمد آباد کے ہر محلے میں نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ پر عمل کرنے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے تاکہ غریبوں کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کا فائدہ پہنچ سکے۔ اس موقع پر دھانگدرا کے کاونسلر امتیاز سید نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ شروع کیے گئے این ایف ایس پروگرام کے ذریعہ غریب لوگوں کو اناج دیا جاتا ہے، لیکن اس اسکیم کے باوجود لوگوں تک مکمل راشن پہنچ رہا ہے۔ اسی تعلق سے ہم نے عوام کو معلومات فراہم کی وہ کیسے اور کہاں سے اپنا اناج حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے لیے کون کون سے دستاویزات ضروری ہیں۔ یہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس کا فائدہ اٹھایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details