احمد آباد: گجرات فسادات معاملے میں پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے چونکا دینے والی رپورٹ جمع کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے حلف نامے میں کہا ہے کہ منصوبہ بند طریقے سے گجرات کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے پیچھے مرحوم کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا ہاتھ تھا۔ ساری سازش ان کے کہنے پر رچی گئی۔ سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔' Ahmed Patel Plotted Defame gujarat says SIT
گجرات پولیس نے جمعہ کو کارکن تیستا سیتلواڑ Teesta Setalvad کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو گرانے کی ایک بڑی سازش میں ملوث تھی۔ گجرات پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم کی طرف سے سیشن کورٹ میں داخل کیے گئے ایک حلف نامہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیتلواڑ سنہ 2002 کے فسادات Gujarat Riots کے بعد ریاست میں بی جے پی حکومت کو گرانے کے لیے مرحوم کانگریس لیڈر احمد پٹیل کے کہنے پر ایک بڑی سازش میں ملوث تھیں۔
ایڈیشنل سیشن جج ڈی ڈی ٹھاکر نے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کا جواب ریکارڈ پر لیا اور ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ سیتلواڑ کو گجرات فسادات کے مقدمات میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے کے لیے ثبوت گھڑنے کے الزام میں سابق انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) آر کے بی سری کمار اور سنجیو بھٹ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔