انکلیشور: گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچ رہے ہیں۔ کانگریس کے سینیئر رہنما و مرحوم احمد پٹیل کی بیٹی ممتاز پٹیل ووٹ ڈالنے انکلیشور پہنچی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ' بی جے پی وزراء تبدیل کرکے انٹی انکمبینسی کو دبانا چاہتی ہے، گجرات میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور تبدیلی کا ماحول صاف نظر آرہا ہے۔' Mumtaz Patel says Gujarat Need Change
ممتاز پٹیل نے امید ظاہر کی کہ گجرات میں بھی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، لوگ بہت پریشان ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس وقت جب گجرات میں الیکشن ہورہے تو تبدیلی آنی چاہیے۔ جمہوریت میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔ گجرات کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انکلیشور سیٹ سے کانگریس امیدوار جیتے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ انکلیشور بی جے پی کا گڑھ رہا ہے، یہ سیٹ مشکل ہے، لیکن کانگریس جیتے گی۔ Mumtaz Patel Reacts on Gujrat Polls 2022