اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمد پٹیل کی نتن گڈکری سے ملاقات - maha politice

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے قریبی احمد پٹیل نے آج مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر نتن گڈکری سے ملاقات کی ۔

احمد پٹیل کی نتن گڈکری سے ملاقات

By

Published : Nov 6, 2019, 12:48 PM IST

کانگریس میں پس پردہ ا مکانات تلاش کرنے میں ماہر احمد پٹیل نے اگرچہ بعد میں کہا کہ انہوں نے گڈکری کے ساتھ بات چیت میں مہاراشٹر سیاست کے بارے میں کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا 'میں نے مہاراشٹر کا’م‘ تک نہیں کہا'۔ پٹیل نے کہا' گڈکری سے میری ملاقات مہاراشٹر کی سیاست کے بارے میں نہیں تھی ۔ میں مرکزی وزیر کے پاس مہاراشٹر کے کسانوں کے مسائل پر گفت شنید کرنے کے لیے گیا تھا '۔

گڈکری اور احمد پٹیل کی ملاقات کی اہمیت اس بات سے اور بڑھ گئی ہے کہ گڈکری کو آر ایس ایس کا قریبی سمجھا جاتا ہے اور شیوسینا کے رہنماؤں نے اس حکومت سازی کے تعطل کے حل کے لیے آر ایس ایس کی قیادت اور گڈکری کی ثالثی کی اپیل کی ہے۔

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے سلسلے میں شیوسینا اور بی جے پی میں جاری کھینچ تان کے درمیان گڈکری کی رہائش گاہ پر پیر کے روز دو اہم میٹنگیں ہوئیں ہیں ۔ بی جے پی کے موجودہ صدر امت شاہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑ نویس نے گڈکری کے ساتھ بات چیت کی تھی ۔ادھر کانگریس کے خیمے میں پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار کے درمیان بھی مہاراشٹر کے معاملے پر ملاقات ہوئی تھی ۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے 21اکتوبر کو ہوئے انتخابات کے 24 اکتوبر کو نتائج برآمد ہوئے جس میں بی جے پی -شیو سینا اتحاد کو مکمل اکثریت حاصل ہوئی ، لیکن شیوسینا وزیر اعلی کے عہدے اور محکموں میں 50-50 کے فارمولے کی بنیاد پر حکومت بنانے کے مطالبے پر بضد ہے جبکہ بی جے پی وزیر اعلی کے عہدے، وزارت داخلہ اور اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لیے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ مہاراشٹر میں نو نومبر کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تیاریاں ہونے کی اطلاع ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details