ایسے میں ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد کے نروڈا پاٹیہ علاقے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طلبا عائشہ رینا اور طالب علم عاصف اقبال تنہا اور دیگر سماجی کا رکنان نے یہاں پہنچ کر سی اے اے کے خلاف کس طرح کی حکمت عملی تیار کرنی ہے اس بارے میں سمجھایا۔
گجرات فساد متاثرین اپنی دستاویزات کس طرح دکھائیں گے؟ - gujarat riot
این آر سی اور سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں انقلابی آواز اٹھائی جارہی ہیں ایسے میں 2002 گجرات فسادات کے متاثرین اپنی دستاویزات کیسے دکھائیں گے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے، کیوں کہ ان کا کہنا ہے کہ سنہ 2002 میں ہونے والے بھیانک فساد میں ان کی تمام دستاویزات جل گئے ہیں۔
گجرات فساد متاثرین
اس تعلق سے ای ٹی وی نے ان فساد متاثرین سے بات کی اور سی اے اے اور این آر سی سے متعلق ان آراء جاننے کی کوشش کی۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں 2002 فساد متاثرین نے کہا کہ سی اے اے کے لیے ہم کاغذات دکھانے سے قاصر ہیں کیونکہ 2002 کے فساد کے دوران ہمارے گھر کے ساتھ ہمارے دستاویزات بھی جل کر راکھ ہو گئے۔