اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: جنسی زیادتی کے ملزمین گرفتار - احمدآباد

احمد آباد کرائم برانچ نے نولکھی میدان میں ایک نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

جنسی زیادتی کے ملزمین گرفتار
جنسی زیادتی کے ملزمین گرفتار

By

Published : Dec 8, 2019, 8:04 PM IST

نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کے دس روز بعد بڑودہ پولیس اور احمد آباد کرائم برانچ نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

جنسی زیادتی کے ملزمین ، ویڈیو

احمد آباد کرائم برانچ نے اس معاملے میں بڑودہ کے علاقے سوسن ترسالی سے کشن اور جشا نامی دو غبارہ فروش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ دونوں افراد کو احمد آباد کرائم برانچ نے میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

احمدآباد کرائم برانچ کمشنر اجے تومر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'یہ ایک سنگین واردات تھی اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر احمد آباد کرائم برانچ نے بڑودہ سٹی پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا۔'

گرفتار شدہ کشن ماتھا سوریہ نامی شخص کی عمر 28 برس ہے اور وہ آنند کے تاراپور کا ساکن ہے جبکہ دوسرے شخص کا نام جشا سولنکی ہے اور وہ راجکوٹ کا رہنے والا ہے۔

واضح رہے کہ 29 نومبر کو بڑودہ کے نولکھی میدان میں نابالغ لڑکی کے دوست کے ساتھ ان مار پیٹ ہوئی تھی جس سے ڈر کر لڑکی کا دوست وہاں سے فرار ہوگیا اور مار پیٹ کرنے والے افراد نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی تھی۔

بڑودہ پولیس نے متاثرہ لڑکی اور اس کے دوست کی شناخت پر دونوں افراد کا اسکیج جاری کیا تھا اور ان کا سراغ دینے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

بڑودہ پولیس کمشنر انوپ سنگھ گہلوت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور جانچ کے لیے آٹھ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details