اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کو ان لاک کرنے کی تیاری

8 جون سے حکومت ہند کی گائیڈ لائن کے مطابق تمام مذہبی مقامات کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ گجرات میں بڑی تعداد میں مذہبی و تاریخی عمارات موجود ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کردئے گئے تھے ۔

احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کو ان لوک کرنے کی تیاری
احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کو ان لوک کرنے کی تیاری

By

Published : Jun 5, 2020, 8:49 PM IST

مساجد، مندر،گرجا گھروں اور شیوالوں کو کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ چونکہ احمدآباد کا شمار ورلڈ ہیریٹیج سٹی میں ہوتا ہے وجہ یہ ہے کہ یہاں سب سے زیادہ تاریخی عمارتیں، مساجد اور درگاہیں موجود ہیں۔

لاک ڈاؤن میں گزشتہ ڈھائی مہینے سے بند احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کو حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اس تعلق سے احمدآباد کی جامع مسجد کے نائب شاہی امام محمد ہارون احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق تمام مساجد کی صاف صفائی کی جارہی ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ مسجد کے دروازے کھلیں گے اور ایک بار پھر مسجدوں میں رونق نظر آئے گی۔

احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کو ان لوک کرنے کی تیاری

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد کھلنے کے بعد نماز پڑھنے کے دوران معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کا انتظام کیا جائے گا۔ نمازیوں کے لیے سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے گا اور نماز کے بعد لوگ ایک جگہ جمع نہ ہو اس کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ اس تعلق سے گجرات کی تمام مساجد کے ٹرسٹیز وذمہ داران کو آگاہ کردیا گیا ہے اور کورونا وائرس اور کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے خاص احتیاط کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ہم جامع مسجد کے تمام دروازوں پر سینیٹائزر ٹرنل مشین لگانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جو بھی نمازی مسجد میں آئے وہ پہلے سینیٹائز ہوجائے۔ اس کے بعد نل سے وضو کرے، حوض میں پانی نہیں بھرا جائے گا تاکہ فاصلے کے ساتھ وضو کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details