اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا آپ نے میرے بھائی کو دیکھا ہے؟ - گومتی پور

ایک جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ دو وقت کی روزی کے لیے در بدر بھٹک رہے ہیں تو دوسرے جانب احمدآباد میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو کھانا نہیں بلکہ اپنے گمشدہ بھائی کی تلاش میں در بدر بھٹک رہا ہے اور وہ ہر کسی سے پوچھ رہا ہے، کیا آپ نے میرے بھائی کو دیکھا ہے؟

گمشدہ بھائی کی تلاش
گمشدہ بھائی کی تلاش

By

Published : May 18, 2020, 12:10 AM IST

گجرات میں احمدآباد کے گومتی پور علاقے کے رہنے والے سرفراز اپنے گمشدہ بھائی کو ڈھونڈنے کے لیے در بدر بھٹک رہے ہیں ان کی زبان پر صرف دو ہی جملے ہیں اور ہر شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میرے بھائی کو آپ نے دیکھا ہے؟ اگر میرا بھائی آپ کو نظر آئے تو مجھ سے رابطہ کریں۔

گمشدہ بھائی کی تلاش، ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ نے جب بھائی کی تصویر لیے در در بھٹکتے سرفراز کو دیکھا اور وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ اس کے بھائی کا نام امتیاز ہے اور عمر 50 سال جو گزشتہ 20 دن سے گمشدہ ہے وہ دماغی طور پر کمزور تھے، اس بارے میں پولس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کروائی گئی ہے۔

گمشدہ بھائی کی تلاش

انہوں نے مزید کہا کہ 'میرے بھائی بیس روز قبل صبح ناشتہ کر کے گھر سے باہر نکلے اور تب گھر واپس لوٹ کر نہیں آئے، ہم نے ان کا کافی انتظار کیا پھر تلاش شروع کی لیکن اب تک کہیں پتا نہیں چلا۔

سرفراز نے افسردہ لہجے میں کہا کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم بہت دور نہیں جا پا رہے ہیں ایسے میں اگر کسی کو میرا بھائی نظر آئے تو ہم سے را بطہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details