گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کی ادھوری باڈی بنائے جانے پر اٹھے سوال احمدآباد:گجرات حکومت کی جانب سے اسٹیٹ وقف بورڈ میں پانچ ارکان کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ پانچ میں سے چار کا تعلق بی جے پی سے ہے جبکہ ایک کانگرس کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا ہیں۔ انہیں گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے۔ گجرات سے ایک مسلم ایم پی کی غیر موجودگی ہونے کی وجہ سے گودھرا میونسپلٹی کی آزاد منتخب رکن صوفیہ جمال کو بھی گجرات وقف بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے۔
احمد پٹیل اس سے قبل گجرات میں تقریبا 14 ہزار جائیدادوں کو کنٹرول کرنے والی باڈی میں پارلمانی نمائندے کے عہدے پر فائز تھے۔ ریاستی قانونی محکمہ کی طرف سے 7 نومبر کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈیولوجسٹ محسن لوکھنڈ والا کو بھی وقف بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ شیعہ سنی اسلامک اسکالر میں تسلیم شدہ علماء کے زمرے میں دیگر تقرریاں ذیشان نقوی اور آصف قادر سلوت کی گئی ہے۔
اس پر ایڈوکیٹ اقبال شیخ نے بتایا ہے کہ گجرات میں اسٹیٹ بورڈ کی باڈی دو سال سے نہیں بنائی گئی تھی اس کو بنانے کے لیے ہم نے گجرات ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کی تھی اس کے بعد 10 ماہ قبل ایک باڈی بنائی گئی تھی جو وقف بورڈ کے قابل نہیں تھی تو اسے ڈزولو کرانے کی مانگ کی گئی اور وہ باڈی کو ختم کیا گیا۔ اب تین روز کا پھر سے ایک باڈی بنائی گئی ہے۔ اس میں پانچ ممبر کی باڈی بنی ہے وہ بھی ادھوری ہے۔اس میں پانچ ممبر میں سے چار ممبر بھی اس کا تعلق بی جے پی سے ہے اور صرف ایک کانگرس سے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا کو وقف بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Shahzad Khan Pathan احمد آباد شہر میں فضائی آلودگی میں اضافے کیلئے اکیلا میونسپل انتظامیہ ذمہ دار
انہوں نے کہاکہ وقف بورڈ کے رول کے حساب سے 8 ممبران پر باڈی مشتمل ہوتی ہے ابھی 3 ممبران کی جگہ خالی ہے اور بہت جلد ان کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کے لیے ہم نے گجرات ہائی کورٹ میں گوہار لگائی تھی گجرات ہائی کورٹ کے نوٹس کے بعد گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کی باڈی بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ لیکن ابھی بھی جس طریقے سے باڈی بننی چاہیے تھی وہ باڈی نہیں بن پائی ہے اور ابھی تک کون گجرات اسٹیٹ بورڈ کا چیئرمین بنے گا اور کون سے متولیز کو باڈی میں رکھے جائیں گے اس کا کوئی نام کلیئر نہیں کیا گیا ہے۔