احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار داخل کررہے ہیں وہیں ویجل پور 42 اسمبلی حلقے سے سپرم کورٹ کے وکیل و سابق فوجی عارف شیخ نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس تعلق سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے عارف فوجی نے کہا کہ میں سب سے پہلے ایک فوجی بنا تھا اور فوج میں رہ کر میں نے سی آر پی ایف میں 15 سال تک ملازمت کی۔ اس دوران انہوں نے سنہ 1998 اور 2001 کے زلزلے میں اپنی خدمات انجام دیں۔ 2002 میں گودھرا ٹرین سانحے کے بعد ڈیوٹی کی 2002 کے بعد گاندھی نگر میں کی۔ اور 2011 سے انہوں نے وکالت شروع کی۔ اور 2017 سے اب تک سپرم کورٹ اور ہائی کورٹ میں بطور ایڈوکیٹ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ Gujarat Polls 2022
Gujarat Assembly Election 2022 ایڈوکیٹ عارف شیخ نے ویجل پور اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا - عارف شیخ سے بات چیت
سپریم کورٹ کے وکیل و سابق فوجی عارف شیخ نے ویجل پور 42 اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ Gujarat Polls 2022
Etv Bharat
انہوں نے کہا کہ میں نے گجرات انتخابات کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ میں پہلے بھی انتخابات لڑا تھا اور 2022 انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر ویجل پور 42 اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں کے لیے بہت کام کیا ہے لوگ مجھے جانتے ہیں اس لیے لوگ مجھے کامیاب ضرور کریں گے۔ Gujarat Assembly Election 2022
یہ بھی پڑھیں : Gujarat Assembly Elections امیدوار مختلف انداز میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے