اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ، راجستھان، گجرات میں شدید بارش کے آثار - موسلا دھار بارش کے آثار

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے بیشتر ریاستوں میں آئندہ 12 گھنٹوں میں شدید بارش کے امکان بتائے گیے ہیں۔

کیرالہ، راجستھان، گجرات میں شدید بارش کے آثار

By

Published : Aug 29, 2019, 3:10 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:52 PM IST

مشرقی راجستھان، سوراشٹر، انڈمان-نکوبار جزائر، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تری پورہ، مغربی بنگال میں گنگا کے زمینی علاقے، اوڈیسہ، مغربی راجستھان، گجرات، ساحلی کرناٹک، کیرالہ اور ماہے میں مختلف مقامات پر تیز بارش کے آثار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مغربی بنگال، سکم، اڑیسہ، جھارکھنڈ اور بہار میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے آثار ہیں۔ مغربی وسطی اور جنوب مغربی بحیرہ عرب میں 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ اس لئے ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں نہ جائیں۔

جنوب مغربی مانسون، مشرقی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، گجرات اور کیرالہ میں سرگرم رہا ہے، جبکہ مغربی بنگال کے پہاڑی علاقے، سکم، جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، مراٹھواڑہ، آندھرا پردیش ، تمل ناڈو اور شمالی اندرونی کرناٹک میں مانسون کمزور رہا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 5:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details