اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: جوناگڑھ کو پاکستان کا حصہ بتانے پر سخت احتجاج - گجرات نیوز

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں پاکستان کا نیا نقشہ جاری کیا، جس میں لداخ، جموں کشمیر کے سیاچین سمیت گجرات کے جونا گڑھ کو بھی پاکستان کا حصہ بتا دیا۔ جس کی پورے گجرات میں سخت مخالفت کی جارہی ہے۔

aam aadmi party protest against pakistan in ahmedabad
جوناگڑھ کو پاکستان کا حصہ بتانے پر سخت احتجاج

By

Published : Aug 6, 2020, 5:58 PM IST

ایسے میں گجرات کے عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے بھی اس معاملے پر احمدآباد میں سخت احتجاجی مظاہرہ کیا اور عمران خان کا پتلا نذرآتش کرنے کے لیے سڑکوں پر اتر آئے۔ لیکن پتلا نذرآتش کرنے سے قبل ہی عام آدمی پارٹی کے کارکنان کوپولس نے حراست میں لے لیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس معاملے پر عام آدمی پارٹی احمد آباد کے صدر امجد خان پٹھان نے کہا، 'ہم پاکستان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ہمیں ایسا کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے خلاف احتجاج

عمران خان کا پتلا نذرآتش کرنے سے پہلے ہی ہمیں حراست میں لے لیا گیا۔ اس طرح کا عمل حکومت کی پالیسی کو واضح کرتا ہے۔'

مزید پڑھیں:

احمدآباد: شرے ہسپتال میں آتشزدگی

واضح رہے کہ پولیس نے عمران خان کے پتلے کو نذرآتش کرنے کی اجازت نہیں دی تھی، اس کے باوجود عام آدمی پارٹی کے رہنما اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے سڑکوں پر اتر آئیں، جس کی وجہ سے پولیس نے تمام کارکنان کو حراست کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details