دراصل احمد آباد میں موجود وی ایس ہسپتال کو بند کرنے کی کوشش احمدآباد میونسپل کارپوریشن کر رہی ہے اور اس کے بجائے نیا ایس وی پی ہسپتال تعمیر کردیا گیا ہے۔ جس میں غریبوں سے بھاری فیس لی جاتی ہے۔ اور مفت میں علاج کرنے والے وی ایس ہسپتال کو پوری طرح بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، ایسے میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے وی ایس ہسپتال کے سپریٹنڈنٹ کو میمورنڈم دیا ۔
اس تعلق سے عام عادمی پارٹی احمدآباد کے صدر امجد خان پٹھان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پہلے جیسی سہولیات اور خدمات، 16 مارچ تک دوبارہ ہسپتال میں شروع نہیں کی گئی تو ہم گاندھی کے راستے پر چل کر وی ایس ہسپتال کو بچانے کی مہم کی شروعات کریں گے۔