اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں میلادالنبیﷺ کے موقع پرجلوس نکالنے کی ملی اجازت

بارہ ربیع الاول کے موقع پر ملک کی اکثر ریاستوں کے متعدد مقامات پر مسلمان جلوس نکالنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ مگر چند ریاستوں کے کئی اضلاع میں کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ تاہم ریاست گجرات میں جشن میلادالنبیﷺ کے موقع پر جلوس نکالنے کی بالااجازت دی گئی ہے۔

عید میلادالنبیﷺ
عید میلادالنبیﷺ

By

Published : Oct 19, 2021, 10:25 AM IST

جشن میلادالنبی ﷺ کے موقع پر جلوس نکالنے کی مسلمانوں کو انتظامیہ او رحکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ لیکن انتظامیہ نے اب جلوس نکا لنے کی اجازت دے دی ہے۔

عید میلادالنبیﷺ

اس سلسلے میں رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت موقع پر جلوس نکالنے کے لئے ریاست کے وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ، ڈی جی پی اور کمشنر سے درخواست کی تھی اور یہ کہا گیا تھا کہ دیگر تہواروں کے موقع پر جس طرح چار سو افراد کو جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرح مسلمانوں کو بھی جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔ اس دوران رہنمایانہ خطوط پر ہی عمل آوری کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سے دوبارہ رابطہ کیا گیا اور ان سے درخواست کی گئی کہ جب دیگر تہواروں کے موقع پر اجازت دی جاتی ہے تو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر کیوں نہیں؟ لہٰذا مسلمانوں کے ساتھ بھی انصاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی ہے اور لوگ جلوس میں شرکت کرسکتے ہیں۔

وہیں اس موقع پر کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد کے صدر شمشاد خان پٹھان نے کہا کے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی ہے ۔جس کے لئے حکومت اور انتظامیہ کے شکر گذار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details