اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو ادب میں جدید افسانوی صورتحال؟ - سیمینار میں تحقیقی اور معلوماتی مقالات

اردو ادب میں جدید افسانوی صورتحال کے عنوان پر احمدآباد میں یک روزہ قومی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

اردو ادب میں جدید افسانوی صورتحال؟
اردو ادب میں جدید افسانوی صورتحال؟

By

Published : Dec 30, 2019, 8:33 AM IST

ریاست گجرات کے گاندھی نگر میں ساہتیہ اکادمی کے تعاون سے منعقدہ یک روزہ قومی سیمنار میں پروفیسرز اور مقالہ نگاروں نے شرکت کر اردو زبان میں افسانوی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

اردو ادب میں جدید افسانوی صورتحال اور جدید افسانہ نگاروں سے واقفیت کے لیے سیمینار میں تحقیقی اور معلوماتی مقالات پڑھے گئے، اور ان مقالات کو سامعین نے خوب سراہا۔

اردو ادب میں جدید افسانوی صورتحال؟

اس موقع پر نوری فاؤنڈیشن کے رکن مولانا مظفر حسین شمشی نے کہا کہ 'اردو افسانے پر رکھے گئے اس سیمینار کا مقصد یہ ہے کہ اردو زبان و ادب کو مزید فروغ حاصل ہو'۔

انھوں نے کہا کہ 'اردو زبان کو زیادہ سے زیادہ لوگ سمجھے تاکہ ہر گھر تک اردو زبان کی تعلیم عام ہو'۔

پروفیسر انور ظہیر نے کہا کہ 'آج کے افسانے اور افسانہ نگار علامتوں میں گھومتے نظر آرہے ہیں ایسے میں آج کے دور میں افسانوں میں ایسی علامتوں کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے جسے لوگ آسانی سے سمجھ سکیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details