اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: مائنوریٹی کوآرڈنیشن کمیٹی کا وزیر اعلیٰ کو خط - عظیم مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد

مائنوریٹی کوآرڈنیشن کمیٹی کے کنوینر مجاہد نفیس نے مکتوب میں لکھا ہے کہ 'گجرات میں تعلیمی صورت حال دن بہ دن خستہ ہوتی جا رہی ہے۔ حکومت مختلف پروگرام اور جشن منانے میں لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن قومی یوم تعلیم کیوں نہیں منائی جاتی ہے؟ اس موقع ہر ہر سال ملک کے دیگر ریاستوں میں بڑی شان و شوکت سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

گجرات: مائنوریٹی کوآرڈنیشن کمیٹی کا وزیر اعلیٰ کو خط
گجرات: مائنوریٹی کوآرڈنیشن کمیٹی کا وزیر اعلیٰ کو خط

By

Published : Nov 11, 2020, 10:16 PM IST

ہر برس 11 نومبر کو بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ ملک بھر میں عظیم مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کو قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ لیکن گجرات میں گزشتہ کئی برسوں سے قومی یوم تعلیم نہیں منایا گیا ہے، جس کے لیے 'مائنوریٹی کارڈینیشن کمیٹی' نے گجرات کے وزیر تعلیم بھوپیند سنگھ چوڑاسما کو ایک خط لکھ کر رواں برس 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم منانے کی درخواست کی بھی۔

لیکن اس کے باوجود رواں برس بھی قومی یوم تعلیم گجرات میں نہیں منایا گیا۔ جس کے سبب آج مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کو ایک خط لکھا ہے۔

اس تعلق سے مائنوریٹی کوآرڈنیشن کمیٹی کے کنوینر مجاہد نفیس نے مکتوب میں لکھا ہے کہ 'گجرات میں تعلیمی صورت حال دن بہ دن خستہ ہوتی جا رہی ہے۔ حکومت مختلف پروگرام اور جشن منانے میں لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن قومی یوم تعلیم کیوں نہیں منائی جاتی ہے؟ اس موقع ہر ہر سال ملک کے دیگر ریاستوں میں بڑی شان و شوکت سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ 'اس موقع پر ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات کو یاد کیا جاتا ہے. لیکن گجرات میں ایسا کچھ نہیں کیا جاتا۔'

اس کے علاوہ خط میں لکھا گیا ہے کہ 'گجرات میں کورونا کی وجہ سے 5223 پرائمری اسکولز میں تالا لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ کمپیوٹر اساتذہ کی بھرتی کی کمی کی وجہ سے پرائمری اسکولوں کی کمپیوٹر لیب کھالی پڑے ہیں۔ گجرات کے 6921 پرائمری اسکولوں میں کھیل کے میدان تک نہیں ہیں۔ گجرات کی پرائمری اسکولوں میں 20000 کلاس رومز کی کمی ہے۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ریاستی حکومت محکمہ تعلیم کے شعبے کو ترقی دینے کے بجاے امتیازی سلوک کی پالیسی تیار کر رہی ہے۔'

انہوں نے آخر میں لکھا ہے کہ 'قومی یوم تعلیم منانے کے سلسلہ میں وزیر تعلیم گجرات بھوپیندر سنگھ چوڑاسما کو خط بھی لکھا گیا تھا لیکن قومی یوم تعلیم نہیں منایا گیا۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس معاملے کے ذمہ دار افسران کو سزا دی جائے اور کسی بھی قومی دن کی خوشی میں مذہب کی بنیاد پر پر امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details