گذشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا وائرس کے 919 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گجرات میں مریضوں کی کل تعداد 45567 پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ اس دوران گجرات میں کورونا کی وجہ سے 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔
وہیں اچھی خبر یہ ہے کہ آج 828 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ گجرات میں اب تک 32175 مریض ہسپتال سے چھٹی پا چکے ہیں، تو وہیں گجرات میں کورونا کی وجہ سے اب تک 2091 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
درج کیے گیے نئے معاملوں میں سورت کے حالات زیادہ خراب نظر آ رہا ہے تازہ معاملوں میں سب سے زیادہ معاملے سورت کارپوریشن آ سے درج کیے گئے ہیں، جہاں 217 کورونا مریض پائے گئے ہیں۔