گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کر لیا ہے جس کے سبب گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، کیونکہ گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 8000 سے زائد درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک اضافہ ہورہا ہے۔
ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کل 5170 ہو گئی ہے۔
تو وہیں ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 94 افرد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 8920 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 329781 پر پہنچ گئی ہے۔