اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کے 810 نئے معاملے

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے بعد پیر کے روز سے گجرات میں ایک ہزار سے بھی کم نئے معاملے درج کیے گئے۔ کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ وہیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات میں کورونا کے 810 نئے معاملے
گجرات میں کورونا کے 810 نئے معاملے

By

Published : Dec 29, 2020, 10:44 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 4200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4288 ہو گئی ہے۔

گجرات میں کورونا کے 810 نئے معاملے

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تو وہیں ریاست میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 810 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں اب تک کل 242655 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر ڈسچارج ہونے والوں کی کل تعداد 228144 پر پہنچ گئی ہے۔

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1016 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 10223 فعال کیسز ہیں، ان میں سے 61 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تو وہیں 10162 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 9499011 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز اس طرح ہیں۔

احمدآباد میں 168

سورت میں 121

وڈودرا میں 93

گاندھی نگر میں 12

بھاونگر میں 13

بناس کانٹھا میں 20

راجکوٹ میں 61

سریندر نگر میں 6

پاٹن میں 8

امریلی میں 6

جام نگر میں 3

مہسانہ میں 29 اور کچھ علاقوں میں 34 معاملے درج کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details