پوربندر: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی فورس کے ذریعہ ہندوستانی ماہی گیروں کو اکثر ہندوستانی سمندری حدود سے اغوا کیا جاتا ہے۔ سنہ 2021-22 اور 2019 کے دوران پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں پکڑے گئے درجنوں بھارتی ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ اس دوران انڈیا پاکستان ڈیموکریسی اینڈ پیس فورم کے نیشنل ایگزیکٹو ممبر جیون بھائی جنگی کو پاکستانی جیلوں میں بند ماہی گیروں کو رہاکرنے کا پیغام موصول ہوا ہے۔ چند روز میں رہا کیے جانے والے ماہی گیروں کے ناموں کی فہرست بھی آجائے گی۔
انڈیا پاکستان ڈیموکریسی اینڈ پیس فورم کے نیشنل ایگزیکٹو ممبر جیون جنگی نے کہا کہ ہندوستانی ماہی گیروں کے اہل خانہ کے لیے دیوالی کے موقع پر خوشخبری ہے۔ حکومت پاکستان 9 نومبر کو پاکستانی جیلوں میں قید 80 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرے گی۔ آئندہ 09 نومبر کو 80 ہندوستانی ماہی گیر پاکستانی جیل سے رہا ہو کر واہگہ بارڈر پہنچیں گے اور 12 نومبر کو اپنے وطن ویراول پہنچیں گے۔