گجرات میں کورونا وائرس کے 780 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ وہیں اب تک ریاست میں 4306 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے چار ہلاکتیں درج کی گئی ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 2 لاکھ 45 ہزار 38 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 893 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 916 افراد کو ہسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔
فی الحال گجرات میں 9 ہزار 839 معاملے ایکٹیو ہیں، ان میں سے 61 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 9 ہزار 778 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے اب تک 96 لاکھ 52 ہزار 720 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
تصاویر کے آیئنے میں نئے سال کی جھلکیاں
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 154، سورت میں 119، وڈودرا میں 106، گاندھی نگر میں 13، بھاونگر میں 6، بناس کانٹھا میں 4، راجکوٹ میں 64، سریندر نگر میں 3، پاٹن میں 4، امریلی میں 8، جام نگر میں 6، مہسانہ میں 12 اور کچھ میں 28 معاملے درج ہوئے ہیں۔